۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے وفد کے ہمراہ جامعہ المنتظر لاہور میں صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملاقات کی ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ جامعہ المنتظر لاہور میں صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر محمد اکبر نے آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی سے تنظیمی و قومی امور پر اہم گفتگو کی اور رہنمائی لی۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں مرکزی صدر کے ہمراہ وفد میں نامزد مرکزی امین منتظرین اسلم رضا، نامزد مرکزی چیف سکاوٹ مجتبی مھدی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل عباس بٹر بھی شامل تھے۔

تنظیم؛ طلبہ کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے

آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کا سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں، نوجوان صالح اور باکردار ہوں تو ملت مضبوط ہوتی ہے۔

انہوں نے جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: نوجوان اپنے اخلاقی امور پر خصوصی توجہ دیں۔ تنظیم طلبہ کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس لئے تنظیمی عہدیداروں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، تنظیمی عہدیدار خود بھی اپنی تربیت کریں اور دوسروں کیلئے بھی اخلاقیات کے حوالے سے خصوصی دوروس کا اہتمام کریں۔

قابل ذکر ہے کہ جے ایس او کے وفد نے بزرگ عالم دین مرحوم علامہ صفدر حسین نجفی کے مرقد پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .